محکمہ موسمیات نے مزید کہاں کہاں بارش کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

close