بارشیں پھر شروع ہوگئیں، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

کراچی ( پی این آئی ) کراچی میں بارش کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی،آج شام یا رات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

جامشورو، دادو، سانگھڑ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر بھی آج اور کل بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں ایک اور طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ایک دن وقفے کے بعد آج سے ہفتے تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔مغربی سسٹم کے باعث خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، شیرانی، مکران، لسبیلہ اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کا امکان ہے۔ژوب، بارکھان، کوہلو، تربت اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش سے سیلابی صورتحال اور شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

close