ڈاکٹر عامر لیاقت کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اور معروف اینکر مرحوم عامرلیاقت حسین کی ایک خواہش پوری نا ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی پوری نہ ہونے والی خواہش کے حوالے سے انکے ساتھی اداکار سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت حسین کی خواہش تھی کہ” وہ “منی بیک گارنٹی” فلم میں کردار ادا کریں، جو میں نے کیا”۔

واضح رہے کہ سلمان ثاقب نے “منی بیک گارنٹی” فلم میں غفار علی نامی شخص کا کردار ادا کیا جو کراچی کا رہائشی ہے۔مانی نے بتایا کہ “یہ کردار عامر لیاقت حسین کرنا چاہتے تھے، دراصل اس کردار میں مہاجر قوم اور کراچی کی نمائندگی تھی”۔انہوں نے بتایا کہ “فیصل قریشی نے کسی اور سے پہلے مجھے اس کردار کی پیش کش کی اور سکرپٹ دیا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں خود اتنے اچھے طریقے سے اس کردار میں ڈھل سکوں گا یا نہیں” ۔مانی نے مزید کہا کہ “اس فلم کو دیکھتے ہوئے مجھے عامر لیاقت بہت یاد آئیں گے کیونکہ جب انہیں کردار کا علم ہوا تو انہوں نے کہا تھا کہ “یہ تو مجھے کرنا تھا””۔

close