محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں مری ،گلیات، راولپنڈی ، گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ، لیہ،بھکر، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں آندھی ،تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ صوبہ کے دیگرعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہے گا۔

محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور کا درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا جبکہ اتوار کو لاہور کا درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

close