پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ۔۔سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شبلی فراز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی، شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کو حراست میں لیا تھا تاہم عدالتی حکم پر فوری رہا کردیا تھا۔

close