کراچی سے مری تک سردی کی شدید لہر آج سے شروع، کب تک جاری رہے گی؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کی پیشنگوئی کے مطابق کراچی سے مری تک آج سے 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ کراچی کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے پہاڑی مقام مر ی میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مری میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہریوں کو پانی کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند برقرار ہے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کی گئی ہے۔احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔۔۔۔

close