ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) موسم سرد ہونے کی بجائے مزید گرم ہو جانے کا امکان، اکتوبر کے ماہ میں بھِی ہیٹ ویوو کا الرٹ جاری کر دیا گیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں معطل ہوں گی اور ہفتے 8 اور اتوار 9 اکتوبر کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

 

 

 

جمعرات کے روز میٹ آفس کے مطابق 8 سے 10 اکتوبر کو شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے میں دن میں گرمی، جب کہ رات میں ہلکی ٹھنڈ ہوگی۔ جبکہ جمعرات 6 اکتوبر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہا۔

close