آزاد کشمیر، وزیر اعظم تنویر الیاس اپنے وزراء عبدالماجد خان اور دیوان چغتائی کا دباؤ پانچ دن بھی برداشت نہ کر سکے، چیئرمین ٹیوٹا اور چیئرمین سی بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاریخ اجراء سے منسوخ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس اپنی کابینہ کے وزراء عبدالماجدخان اور دیوان علی چغتائی کا دباو پانچ دن بھی برداشت نہ کر سکے۔ آزادکشمیر پولیس کے ریٹائرڈ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم احمد عباسی کو چئیرمین ٹیوٹا اور چئیرمین سی بی آر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن تاریخ اجراء سے منسوخ کر دیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کے شدید دباؤ کے پیش نظر چند روز قبل ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدےسے ریٹائرڈ ہونےوالے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر سردار فہیم احمد عباسی کو چیئرمین ٹیوٹا اور سی بی آر کے چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی سے متعلق اپنے فیصلے پر قائم نہ رہ سکے۔
وزیر خزانہ عبدالماجد خان کی طرف سے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی اور وزتعلیم دیوان علی چغتائی کی ناراضی نے وزیراعظم کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فہیم احمد عباسی کو چیئرمین ٹیوٹا اور سی بی آر کا چیئرمین تعینات کرنے سے متعلق یکم اکتوبر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن تاریخ اجراء سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close