بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کےاوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔جمعہ کےروز اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا امکان۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود اورموسم شدید سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اورچند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ،صوابی اور گردونواح میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنےکا امکان۔صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنےکا امکان۔اس دوران خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا امکان۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 16، کالام منفی 13،استور منفی 10، زیارت ،گوپس ،اسکردومنفی 09،قلات منفی08، ہنزہ منفی 07، پاراچنار،بگروٹ،مالم جبہ منفی 05، کوئٹہ ،دیر،راولاکوٹ، پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ منفی 04، بونجی ،دروش،مری ،دالبندین منفی02، سری نگر،میرکھانی اورموہنجوداڑو میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close