پاکستانی موٹر ویز پر شرابی ڈرائیوروں کی شامت آ گئی

حیدرآباد (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے تمام بند اسکول کھولنے کا حکم دے دیا، عدالت نے صوبائی سیکرٹری تعلیم کو یہ حکم ٹنڈوالہٰ یار کے بند اسکولوں کے کیس میں دیا۔ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے سندھ میں بند کئے گئے اسکولوں سے متعلق فیصلہ صادر کر دیا۔ درخواست گزار جہانزیب لغاری نے چمبڑ کے حاجی علی خان بوائز اسکول کی 2018 سے بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ حاجی علی خان اسکول میں میٹرک پاس نائب قاصد پڑھا رہا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی تقرری کے معاملہ پر اسکول بند کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اسکول اساتذہ کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں۔ عدالت عالیہ نے سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔۔۔۔

close