مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام،کوٹلی اورخطہ ٔپوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کالام 02، پنجاب: سیالکوٹ (ائیر پورٹ 12) اورمنگلہ میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 13، زیارت منفی 12،لہہ منفی 10،گوپس منفی 09،قلات منفی 07،استور منفی 06،پلوامہ ،بارہ مولہ منفی 05،بگروٹ،مالم جبہ،اسکردو منفی 04،چترال،ہنزہ ،راولاکوٹ،شوپیاں منفی 03،دروش،گڑھی دوپٹہ،مری،پاراچنار،کوئٹہ منفی 02، چراٹ، دالبندین،گلگت،کاکول،سری نگر،اننت ناگ اور میر کھانی میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close