وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے حوالے درخواست گزار فدا اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔درخواست گزار فدا اللّٰہ کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھاکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔

درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ ایک عام شہری کی جانب سے اس بارے میں درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ ایک شہری فدا اللّٰہ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس میں فدا اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔ درخواست گزار کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔۔۔۔

close