ہفتہ کے روز ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، کتنے دن مسلسل بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر ، خیبر پختو نخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی / تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔سوات، دیر ،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، شانگلہ ، پشاور، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، کرم اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ نارووال، سیالکوٹ ، راولپنڈی ،حا فظ آباد، منڈی بہاولدین ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، گو جرانوالہ ، لاہور، میانوالی،حوشاب اور سرگودھامیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 08، خیبر پختونخوا: پاراچنار 03 اورکاکول 01، پنجاب: مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 45اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔27 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران: دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی/اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔30 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران : ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، ، خا نیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔

close