امریکہ نے افغانستان میں پھر ڈرون حملہ کر دیا، کون مارا گیا؟

کابل (پی این آئی) طویل وقفے کے بعد امریکی فوج نے افغانستان میں پھر ایک ڈرون حملہ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے ’منصوبہ ساز‘ کو نشانہ بنانے کے لیے مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے ’منصوبہ ساز‘ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔ ایک بیان میںامریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ڈرون حملے کے بعد کہاکہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون حملہ داعش کے عسکریت پسند پر کیا گیا جو مستقبل میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مشرق وسطیٰ سے اڑنے والے ڈرون نے داعش کے عسکریت پسند کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں تھا۔دونوں کی ہلاکت کا یقین کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر بائیڈن نے جمعرات کو کہا تھا کہ کابل دھماکوں کے ذمہ داروں کو تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پینٹاگون کو حملے کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔

close