بارشیں ہی بارشیں، جمعہ کے روز کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش۔جمعہ کے روز کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ۔جمعہ کے روز : گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ۔جمعہ کے روزصوبہ کے پی کےمیں دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع۔جمعہ کے روزصوبہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار،نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اورخوشاب میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع۔تاہم بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان اوربہاولپور کے اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ۔جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ شام/رات کے دوران موسی خیل ،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب : نارووال10، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 04، سیدپور 01)، خیبر پختونخوا: لوئر دیر 06، مالم جبہ 04، ڈی آئی خان، سیدو شریف 01، گلگت بلتستان: بابوسر02 اورکشمیر: راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، دادو 45،جیکب آباد،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، تربت ، بھکر، بنوں اور ڈی آئی خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close