ہفتے میں 2 کی بجائے 3 چھٹیاں کرنے کی تجویز زیر غور

ٹوکیو (پی این آئی) ترقی یافتہ ملکوں کے اپنے چونچلے ہیں۔ پسماندہ ملکوں میں لوگ زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اوور ٹائم لگاتے ہیں تو جاپان جیسے ملک میں میں کام اور نجی زندگی میں توازن بہتر کرنے کیلئے ہفتے میں چار روز کام کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ اس کا مقصد جاپانی شہریوں کو رقم خرچ کرنے کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک روز کی اضافی چھٹی سے ملازمین کی باہر گھومنے، پیسے خرچ کرنےکی حوصلہ افزائی ہوئی ان تین روز چھٹی سے لوگ اضافی خرچ کریں گے جس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ جاپان میں سالانہ اکانومی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں جس میں یہ نئی ​​سفارشات بھی شامل ہیں کہ کمپنیاں اپنے عملے کو پانچ کی بجائے ہفتے میں چار دن کام کرنے کی اجازت دیں۔ جاپانی حکومت کےمنصوبے کےتحت کمپنیاں ایسے قابل اور تجربہ کارعملے کو برقرار رکھ سکیں گی جو اپنے اہل خانہ یا بزرگ رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی کوشش کررہے ہیں۔ ہفتے میں چار دن کام کا منصوبہ عملے کو مزیدتعلیم حاصل کرنے اور مستقل ملازمت کےساتھ پارٹ ٹائم ملازمت کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرےگا۔۔۔۔

close