سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے شاندار اعلان کردیا

ریاض(پی این آئی) سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے بری، بحری اور فضائی راستوں سے اپنے ملک واپس لوٹنے والے مسافروں کو ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعے تین ہزار ریال کی مالیت کا سامان بغیر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے خریدنے کی رعایت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وطن واپس لوٹنے والا ہر شخص 200سگریٹ بھی ڈیوٹی فری شاپس سے خرید سکے گا۔یاد رہے کہ سعودی زکوۃ اینڈ ٹیکس اتھارٹی، جو کہ ایئر پورٹس پر واقع ڈیوٹی فری شاپس لائسنس کے اجرا کی ذمہ دار ہے، کی جانب سے ملک کے تمام ایئر پورٹس ،بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پر قائم ان ڈیوٹی فری شاپس پر کچھ ضوابط لاگو ہیں، اور یہ جی سی سی ممالک کے قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں۔

close