نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصحافی جاں بحق، افسوسناک خبر

مظفر گڑھ ( پی این آئی )مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل بائی پاس پر فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر فائرنگ کی۔ صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

close