لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

لاہور-لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پابندی 24 سے 26 نومبر تک برقرار رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کی روشنی میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گرد تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے