حج 2024،سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)اڑنے والی گاڑیوں کو اب تک دنیا میں باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ ان کی تیاری پر کام جاری ہے۔

مگر سعودی عرب کی جانب سے 2024 کے حج سیزن کے دوران اڑنے والی مسافر گاڑیوں یا فلائنگ ٹیکسیوں کی آزمائش کی جائے گی۔اس بات کی تصدیق سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن نصیر الجاسر کی جانب سے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کی جائے گی۔سعودی وزیر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد حج عازمین کو مکہ مکرمہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے سعودی حکومت اور وولو کاپٹر نامی کمپنی کے درمیان شراکت داری کی گئی ہے۔جرمن کمپنی وولو کاپٹر کی عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرنے والی گاڑیاں جدہ کے کنگ عبد العزیز ائیر پورٹ سے عازمین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں تک پہنچانے کا کام کریں گی۔اس کے ساتھ ساتھ یہ اڑنے والی گاڑیاں ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز کے طور پر بھی کام کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close