معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے اعلان کے بعد اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کرلیا۔
بچوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے، نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دیے جائیں گے۔
مس ریچل نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کے لیے عطیات دیں۔
اس سے قبل میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ٹور سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر معاون فنکاروں نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹور چھوڑ دیا۔
دوسری جانب ایڈ شیران اور رابرٹ کرافٹ بھی انسانی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔






