اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بس سروسز میں ٹوکن اور پرانے کارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔
انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، تاہم مسافر اب ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے سفری سہولت حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کرنے پر صرف 130 روپے سکیورٹی رقم واپس کی جائے گی، جبکہ تمام مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروا دیں۔
دوسری جانب مسافروں نے شکایت کی ہے کہ کارڈ سسٹم ختم کیے جانے کے باوجود ان کے کارڈز ری چارج کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے انہیں بروقت آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






