اسپیس ایکس کی مالیت پوری زمین کی مالیت سے بھی زیادہ، ایلون مسک

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین کاروباری شخصیت اور Elon Musk نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان کی کمپنی اسپیس ایکس اپنے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو اس کی مالیت پوری زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں کہا کہ “اگر ہم اپنے مقاصد حاصل کر لیتے ہیں تو اسپیس ایکس کی مالیت باقی پوری زمین سے زیادہ ہوگی۔”

انہوں نے کہا کہ اسپیس ایکس کا بنیادی مقصد انسانوں کو زمین سے باہر مستقل آبادیاں قائم کرنے کے قابل بنانا ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول میں کمپنی کا اسٹار شپ پروگرام مرکزی کردار ادا کرے گا، جسے مستقبل میں چاند اور مریخ پر انسانی مشنز کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایلون مسک کے اس بیان نے مالیاتی اور ٹیکنالوجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خلائی معیشت مستقبل میں تیزی سے ترقی کرتی ہے تو اسپیس ایکس دنیا کی طاقتور ترین کمپنیوں میں شامل ہو سکتی ہے، تاہم پوری زمین کی مجموعی مالیت سے زیادہ ہونے کا دعویٰ اس وقت محض ایک طویل المدتی وژن سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close