اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری فیصل ممتاز راٹھور نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر عمر نذیر کشمیری کی حالیہ تقریر کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنی سابقہ تقریر کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سڑکوں کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر تمام زیرِ التوا مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔”
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مکالمہ اور باہمی مشاورت ہی بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ امور کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں سیاسی استحکام، ہم آہنگی اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






