پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ معیاد ختم یا غیرفعال شناختی کارڈ سے منسلک موبائل سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے شناختی کارڈ کی معیاد بروقت اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ موبائل سروس بلا تعطل جاری رہ سکے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیرفعال شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی بندش سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے شہری اپنے شناختی کارڈ کی تمام معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں اور نادرا سے شناختی کارڈ دوبارہ فعال کروا کر اپنی موبائل سروس برقرار رکھ سکتے ہیں۔
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ موبائل آپریٹر کے سروس سینٹر جا کر اپنی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں اور غیر فعال شناختی کارڈ رکھنے والے صارفین فوری طور پر اپنی سم رجسٹریشن کی حیثیت بھی چیک کریں۔
پی ٹی اے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید سے صارفین کی موبائل کنیکٹیویٹی متاثر نہیں ہوگی اور سم کی معطلی سے بچا جا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





