واٹس ایپ صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)واٹس ایپ نے چیٹس میں ایک سے زائد میسجز پن کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر کے تحت کسی چیٹ میں ایک میسج کو پن کرنا ممکن تھا۔مگر اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ چینل میں کیا گیا۔اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

close