فیس بک کی طرف سے ڈیڈ لائن کا آخری دن، نئے آپشن کو آج این ایبل نہ کیا تو آپ کا اکاؤنٹ بند ہو جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی) اگر آپ کے دوستوں یا فالوورز کی تعداد زیادہ ہے تو آپ کو فیس بک پر ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہو گا جس میں 15 اکتوبر 2021 تک ایک مخصوص سیٹنگ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کا خبردار کیا گیا ہے؟ دراصل یہ نوٹیفکیشن فیس بک کے لگ بھگ تمام ایسے صارفین کو بھیجا گیا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے

فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں، اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے۔
فیس بک کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔ فیس بک کمپنی نے بتایا کہ ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں، اہم پیجز چلارہے ہوں یا کمیونٹی میں کسی قسم کی اہمیت حاصل ہو۔ فیس بک کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

close