ڈاکٹر ڈرائیور، ٹیچرز اور مکینک کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ کون لے گا؟ وفاقی وزیر کا پریشان کن انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ عدالتوں اور جیلوں کیلئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں جہاں روزانہ ججوں اور قیدیوں کو سفر کی مشکل سے نکالا جائے،ڈاکٹر ڈرائیور ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ جلد ٹیکنالوجی لے لے گی،اگلے 15

سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے چائنیز موبائل کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہواوے چائنہ کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سائنس کی کوئی حد نہیں ہے جبکہ ٹیکنالوجی سائنس کو ہمارے سامنے لے کر آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری وزارت پہلی وزارت ہوگی جسے ہواوے کی نئی پروڈکٹ آئیڈیا ہب ملے گی۔ انہوںنین کہاکہ عدالتوں اور جیلوں کے لیئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں جہاں روزانہ ججوں اور قیدیوں کو سفر کی مشکل سے نکالا جائے۔ انہوںنے نکہاکہ آنکھیں بند کرنے سے سامنے والی مصیبت نہیں ٹلنے والی۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ڈرائیور ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ جلد ٹیکنالوجی لے لے گی،اگلے 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ 5 جی دنیا میں ایک انقلاب لے کر آئے گا ،5 جی کے بعد واشنگٹن میں بیٹھ کر لاہور میں سرجری کرسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں ہمیں نہیں پتا کہ کونسی نوکریاں دستیاب ہوگی ،آج سے 10 سال پہلے جتنا لکھنا پڑتا تھا اب لکھائی کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوںنے کہاکہ ہواوے سے درخواست ہے کہ اردو کے سافٹ وئیر بنانے کے لیئے ہماری مدد کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکنالوجی میں جو تبدیلیاں آئیں گی ہمیں اب سے گھبرانا نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرونا میں ویڈیو میٹنگ بڑھی ہے،،ویڈیو کانفرنس کی وجہ سے ہماری وزارت کی میٹنگ بڑھ گئی ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے پرچے آئوٹ ہونے میں بھی کمی آئیگی، کمپیوٹر چلانے والے کو خرید سکتے ہیں، کمپیوٹر کو نہیں خریدا جا سکتا۔۔۔۔۔

close