گذشتہ 24 گھنٹے میں کورنا وائرس سے متاثر مزید کتنے مریض چل بسے؟ کتنے نئے کیسز سامنے آ گئے؟

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا وائرس سے متاثرمزید 39مریض چل سے ،3499نئے کیسز سامنے آگئے ۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 499 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 کورونا ٹیسٹ

کیے گئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 951 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 625 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 83 ہو گئی، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 919 ہے، اسلام ا?باد میں 31 ہزار 165 اور بلوچستان میں 17 ہزار 268 ہے۔۔۔۔

close