انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، انگلش ٹیم کا ٹاس جیت کر اہم فیصلہ

کراچی (پی این آئی) 7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ مہمان برطانوی ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

 

برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد کراچی آئی ہے ۔ برطانوی ٹیم کے پاکستان آنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جب کہ برطانوی ٹیم کپتان جوز بٹلر کی ابتدئی چار میچز میں خدمات سے محروم رہیں گے ان کی غیر موجودگی میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے انگلینڈ ٹیم کی قیادت کی تھی۔

 

 

دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول ابتدائی چار میچز میں سے باقی تین 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ آخری تین میچز جو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول ہیں وہ بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

close