سری لنکا کیخلاف فائنل میچ میں حارث رئوف نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

دبئی (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔حارث رؤف نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیریئر کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا،حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ وہ 50 وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں۔

 

 

عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔اس کے علاوہ محمد عامر اور شاداب خان نے 41 ، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔

close