لاہور قلندرز کیخلاف سیمی فائنل سےقبل عماد وسیم بھی میدان میں آ گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بلاشبہ بہت اچھی ہے لیکن سیمی فائنل کیلئے ہم نے ان کیخلاف منصوبہ بندی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے

درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل جیسے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور قلندرز ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم نے ان کیخلاف منصوبہ بندی کر لی ہے اور بس اپنے پلان پر عمل کرنا ہے۔ ہم یہ میچ جیتنے کیلئے بہت پرامید ہیں کیونکہ ہمارے پاس باؤلنگ اور بیٹنگ، دونوں شعبوں میں ہی بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close