گلوکارعلی ظفر سخت تنقید کا نشانہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے خود کا گانا ’میلا لوٹ لیا‘ تیار کرنے کے بعد علی ظفر اپنے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہے ہیں۔علی ظفر نے اب منفرد انداز اپناتے ہوئے لالی وڈ کی معروف فلم ارمان کے گانے ’کو کو کورینا‘ کو ’کو کو کورونا‘ بنا کر گایا۔اس ’کو کو کورونا‘ گانے کو

شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال بھی کیا۔علی ظفر نے گنگنانے سے قبل کہا کہ ’اس وقت دنیامیں تمام انسانیت ایک بہت بڑی مشکل سے گزر رہی ہے اور اسے ہم سب کو مل کر لڑنا ہے،اس سے ہم کیسے لڑیں گے یہ بھائی بتائے گا‘۔بعد ازاں ویڈیو میں علی ظفر نے گٹار بجاتے ہوئے منفرد گانے کے بول کچھ یوں سنائے ’میرے خیالوں میں چھایا ہے ایک وائرس متوالا سا، اوپر سے شرمیلا سا، اندر شیطان کا سالا سا‘۔علی ظفر نے اپنے 2 منٹ 14 سیکنڈ ’کو کو کورونا‘ گانے میں لوگوں کو وائرس سے متعلق احتیاط برتنے کے حوالے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی الفاظ کو شامل کیا ہے۔لیکن اس مرتبہ بھائی کے مداحوں کو ان کا یہ انداز کچھ زیادہ نہیں بھایا، جہاں متعدد صارفین نے ان کی کریٹیوٹی کی تعریف کی تو وہیں متعدد صارفین نےانہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔چلیں علی ظفر کے ’کوکوکورونا‘ گانے پر صارفین کے تبصرے جانتے ہیں!یسریٰ کشف نامی کہتی ہیں کہ ’ملتان کے میچ ہارنے، لاہور قلندرز کے جیتنے اور کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ بھی بھائی ہے‘۔اسد نے علی ظفر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’جن کو ہوگیا ہے یا ہونے کا خطرہ ہے ان سے پوچھو کیا حال ہیں، ٹرمپ جیسوں کو خدا یاد آیا ہوا ہے، آپ یہاں اپنی فنکاریاں جھاڑو اور عوام کو بھی اس پر لگاؤ، اللہ تو تب ہی یاد آتا ہے ہمیں جب ہمارے اپنے اوپر آجائے‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ توجہ لینے کا کوئی موقع چھوڑیں گے؟‘۔ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ اتنے بے وقوف کیوں ہیں‘۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close