لاہور قلندرز کے ننھے مداح کی سٹیڈیم داخلےپر پابندی عائد کر دی جائے،پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ اگر ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں تو پھر لاہور قلندرز کے ننھے مداح کی سٹیڈیم داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے۔تفصیلات کے مطابق پی ایسی ایل 2020ءکے ابتدائی راؤنڈ میں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد رونے والے لاہور قلندرز کے ایک ننھے مداح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے اسے سٹیڈیم آ کر میچز دیکھنے کی دعوت دی تو حیران کن طور پر لاہور قلندرز نے بھی جیتنا شروع کر دی۔لاہور قلندرز کا یہ ننھا مداح ہر میچ میں اپنی ٹیم کیلئے خوشیاں مناتے دیکھا جاتا ہے جو لاہور قلندرز کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا اور فرنچائز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا اور اب ٹرافی جیتنے سے صرف دو میچز دور ہیں تاہم علی ترین کا کہنا ہے کہ اس بچے کا سٹیڈیم میں داخلہ بند کر دیا جائے۔ علی ترین نے لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کے دوران بچے کے ساتھ ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور مذاقاً ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” اگر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں تو اس بچے پر سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ جب سے یہ سٹیڈیم آرہا ہے لاہور قلندرز کامیابیاں حاصل کررہی ہے“۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close