پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے امپائرز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے امپائروں کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں علیم ڈار اور مائیکل گف شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ کو دوپہر دو بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان شروع ہونے والے پہلے سیمی

فائنل میں علیم ڈار کے ساتھ فیلڈ میں احسن رضا ہوں گے جو آئی سی سی کے امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔پہلے سیمی فائنل میں شوزب رضا اور طارق رشید بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے، محمد انیس پلیئنگ کنٹرول روم کی سربراہی کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 17 مارچ کو شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جس میں مائیکل گف کے ہمراہ آئی سی سی کے امپائرنگ پینل میں شامل راشد ریاض فیلڈ امپائر ہوں گے۔آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے، سری لنکا کے روشن مہاناما میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا جس میں علیم ڈار اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر، روشن مہاناما میچ ریفری ہوں گے۔خیال رہے کہ علیم ڈار کا یہ پی ایس ایل کا تیسرا فائنل ہوگا جبکہ مائیکل گف پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close