ڈین جونز نےکراچی کنگزکی ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی وجہ بتا دی

ملتان(پی این آئی)کراچی کنگز ٹیم کے کوچ ڈین جونز نےکہا ہے کہ بیٹنگ،فیلڈنگ اور باؤلنگ تینوں ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی وجوہات بنیں،کیچ کیوں چھوڑے گئے؟یہ ٹیم سے پوچھوں گا۔پی ایس ایل سیزن فائیو کے دسویں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کراچی کنگز ٹیم

کے کوچ ڈین جونز کاکہنا تھا کہ بیٹنگ،فیلڈنگ اور باؤلنگ تینوں ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی وجوہات بنیں،کیچ کیوں چھوڑے گئے؟یہ ٹیم سے پوچھوں گا۔شرجیل خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اچھا کھیل رہے ہیں،باؤلر عمرخان کو اگلے میچ میں چانس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادجارہے ہیں،اگلے میچ سے قبل مزید ٹریننگ کریں گے اور اچھی پرفارمنس دیں گے۔ڈین جونز نے کہا کہ ملتان میں کراؤڈ بہت زیادہ تھا،جس پر وہ خوش ہیں،آئندہ ایڈیشن میں ملتان میں زیادہ میچز ہونے چاہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےدسویں میچ میں ملتان سلطانز نے بلے بازوں اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close