لاہور قلندرز کے حارث رؤف ٹیم سے باہر،ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ بڑی خبر

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاؤں کی انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ کے آئندہ دو تین میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حارث رؤف سیدھے پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس

کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ دو تین میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔لاہور قلندرز نے حارث رؤف کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے سلمان ارشاد کے نام کی منظوری دے دی۔کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔لاہور قلندرز کے مطانق حارث رؤف اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے ہیں لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔سلور کٹیگری میں شامل سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close