لاہور‘ اسلام آباد کے بعد کراچی سے سکردو کیلئے پی آئی اے پروازوں کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، پہلی پرواز 150سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی،پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردیں، کراچی سے پہلی پرواز پی کے 454ایک سو 50سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی،

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کیلئے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے بیک وقت اسکردو کی پروازیں چلا رہا ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ لاہور سے اسکردو کیلئے پہلی پرواز گزشتہ روز 3جون کو روانہ ہوئی تھی، طلب کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔۔۔

close