ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 16 اہلکاروں کو حوالات کی ڈیوٹی دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرلئے گئے،ذرائع کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افسران کو آپریشنل ڈیوٹیز سے بھی ہٹادیا گیا، اقدام افسران کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر سال مفت میں حج پر جانیوالے افسروں اور اہلکاروں کو حوالات کی ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا، مفت حج کرنیوالے افسران قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر نام شامل کراتے تھے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا گیا۔۔۔۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال بھی پولیس اہلکاروں اور افسروں کا ایک گروہ پکڑا گیا، جس میں ایک ڈی ایس پی آٹھ بار، جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت حج کر چکے ہیں۔۔۔۔ ملوث تمام افسران اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آئی جی پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر ہرسال مفت کاحج کرنے والے پولیس افسروں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہے۔ابتدائی مرحلےمیں پولیس کے بیس اہلکاروںاورافسران کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نذر محمد قریشی آٹھ بار جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت کا حج کرچکے ہیں۔ایڈمن افسر اور دفاتر میں تعینات افسران کا قریبی اسٹاف بھی مفت حج کرنے والوں میں شامل ہے۔۔۔۔

close