پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا، سلیبس نیا، یا پرانا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ستائیس اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے،ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اجلاس صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ستائیس اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی کرائے جائیں گے،

ترجمان پی ایم ڈی سی نیوضاحت کی کہایم ڈی کیٹ امتحان پرانے نصاب کے مطابق ہی لیا جائے گا،اور نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں گئی،ترجمان نے بتایا کہ کونسل کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹریز کو امتحان کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں 2 لاکھ 10ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے۔۔۔

close