پانی کی قلت، سڑکوں پر پلاسٹک کے پودے اور درخت لگا دیئے گئے

حائل(پی این آئی)پانی کی قلت، سڑکوں پر پلاسٹک کے پودے اور درخت لگا دیئے گئے، سعودی عرب میں حائل ریجن کی بلدیہ نے ’شجرکاری ‘ مہم کے جواب میں شاہراہوں پر پلاسٹک کے درخت اور پودے لگانے شروع کرد یے ہیں۔پلاسٹک کے درخت لگائے جانے پر بلدیہ کو رکن شوری کی جانب سے شدید تنقید کا بھی

سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیوز کے مطابق حائل شہرسے 120 کلو میٹر دور ’الجحفہ‘ قصبے میں بلدیہ کی جانب سے پانی کی قلت کے پیش نظر شجرکاری مہم کے متبادل کے طور پر پلاسٹک کے درخت اور کنستر کے ڈبوں سے ’کیکٹس‘ کے پودوں کے ڈیزائن بنا کر انہیں شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔بلدیہ کے اس اقدام پر رکن شوری ’السعدون‘ نے ٹویٹ کیا ’ کیا ا?پ یقین کریں گے کہ پلاسٹک کے درخت حائل جیسے خوبصورت شہر کی شاہراہوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جو محکمہ زراعت کی مہم شجرکاری کا حصہ ہیں‘۔

close