پاکستان اسٹیٹ آئل میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، احتساب عدالت نے ن لیگ کے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کمرہ عدالت میں ملزمان کا صحت جرم سے انکارکر دیا جس کے بعد ملزمان کے انکار پر تفتیشی افسراور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ احتساب

عدالت کراچی نے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔مذکورہ کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) کا موقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کے ریفرنس میں نامزد کیا ہے۔نیب کراچی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ساتھ ریفرنس میں نامزد سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔نیب اعلامیے کے مطابق شیخ عمران الحق کے ساتھ ساتھ پی ایس او کے سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس یعقوب ستارکے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

close