ابوظہبی کی ائرعربیہ نے جمعہ 7 اگست سے ابو ظہبی سے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایئرعربیہ نے جمعہ 7 اگست سے ابو ظہبی سے افغانستان اور بنگلہ دیش کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرعربیہ کا آغاز اتحاد ایئر ویز کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد دارلحکومت کی کم لاگت

والی فضائی کمپنی کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ خطے میں کم لاگت کی بڑھتی ہوئی فضائی سفر کی مارکیٹ سے استفادہ کیا جاسکے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائنز نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ شروع کی تھی۔ ایئرعربیہ نے حال ہی میں 14 ارب ڈالر کا معاہدے کیا ہے جس سے 120 ایئر بس اے 320 خریدے جائیں گے۔ائیر لائن کے پاس اس وقت 53 ائیر بس اے 320 اور اے 321 طیارے موجود ہیں۔

close