طالبعلموں کیلئے اہم خبر ، بورڈ امتحانات کب ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ طلبا کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔

رواں تعلیمی سال میں پیکٹا کی جانب سے دونوں جماعتوں کے تمام مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔ آٹھویں جماعت کے طلبا 10 جبکہ پانچویں جماعت کے طلبا 6 مضامین کا امتحان دیں گے۔

پیکٹا کی جانب سے سوالیہ پرچے فراہم کیے جائیں گے، جن میں 40 نمبر معروضی اور 60 نمبر تحریری سوالات کے لیے مختص ہوں گے۔

امتحانات میں پانچویں جماعت کے تقریباً 11 لاکھ جبکہ آٹھویں جماعت کے 10 لاکھ طلبا شرکت کریں گے۔ طلبا کے امتحانی مراکز ان کے قریبی اسکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔

پیکٹا نے طلبا کی رجسٹریشن کے لیے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات فروری 2027 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے، جبکہ نتائج کا اعلان مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔