سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انتخاب کے خلاف دائر درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر بحال کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت 14 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گی، جس میں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سمیت دیگر قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔