سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
12 ربیع الاول 26 اگست 2026 بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
اسکولز، کالجز اور جامعات میں بھی چھٹی ہوگی۔ بلدیاتی کونسلوں اور بااختیار اتھارٹی کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن سیکشن افسر سی ٹی سی عقیل حسین ماکو کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
ایمرجنسی اور تمام ضروری خدمات کے اداروں پر اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔





