24 اگست سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سنگل شفٹ اسکولز صبح 8 بجے لگیں گے اور چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی۔ سنگل شفٹ اسکولز میں جمعہ کو چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکولز کی پہلی شفٹ صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ میں اسکول کا وقت دوپہر 2 سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔
گرلز اسکولز لڑکوں کے اسکولوں سے 15 منٹ پہلے لگیں گے اور چھٹی بھی 15 منٹ قبل ہوگی۔
ہفتہ کے روز سرکاری اسکولوں میں چھٹی برقرار رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔





