پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے طویل عرصے بعد فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے نئے جہازوں کی خریداری سے قبل نوجوان فضائی میزبانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور اس سے پہلے فضائی میزبانوں اور کپتانوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔






