سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے بعد 4,466 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,344 روپے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 117 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 7,161 روپے ہوگئی۔

اس سے ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4,427 ڈالر فی اونس پر پہنچا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 11,200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9,602 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی تھی۔