اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.9 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17.12 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 28 اگست تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.53 ارب ڈالر رہے، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.41 ارب ڈالر شامل ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.9 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 17.1178 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اس سے قبل 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ذخائر 17.10 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔






